Post Main Ad Panel
Read in English ڈی سی فیصل آباد محمد نعمان صدیق کا صبح سویرے شہر کا دورہ: عارضی ویسٹ پوائنٹس کا جائزہ، صفائی کی سخت ہدایات

ڈی سی فیصل آباد محمد نعمان صدیق کا صبح سویرے شہر کا دورہ: عارضی ویسٹ پوائنٹس کا جائزہ، صفائی کی سخت ہدایات

33 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے صبح سویرے غلام محمد آباد، گلبرگ اور راجباہ روڈ کا دورہ کر کے عارضی ویسٹ پوائنٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورائیہ اور ایم ڈی 'ستھرا پنجاب ایجنسی' عمران شمس بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے غلام محمد آباد اور راجباہ روڈ پر قائم عارضی کوڑا پوائنٹس سے فوری کوڑا اٹھانے اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ عارضی ویسٹ پوائنٹس کے گرد باؤنڈری وال تعمیر کی جائے تاکہ کوڑا باہر سے نظر نہ آئے اور ماحول صاف ستھرا رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

Post Bottom Ad Panel