Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت اجلاس: پی ایچ اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت اجلاس: پی ایچ اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

23 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ترقیاتی اسکیموں اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران پی ایچ اے حکام نے ضلع بھر میں پارکوں کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بہتری، شجرکاری مہم اور دیگر خوبصورتی کے منصوبوں پر جاری کام کی تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور خوبصورت ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے پی ایچ اے کے تمام منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

Post Bottom Ad Panel