Post Main Ad Panel
Read in English کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ: ترقیاتی منصوبوں، صحت و تعلیم اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ: ترقیاتی منصوبوں، صحت و تعلیم اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

19 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی ترقیاتی منصوبوں اور تمام محکموں کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا، جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر اور سب رجسٹرار آفس کے معائنے کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں اور تاجروں سے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے کمشنر فیصل آباد کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے محکمہ صحت کو 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 21 سکولوں کی رپورٹ طلب کی اور ناکام طلبہ کے دوبارہ داخلے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فرائی اشیا میں استعمال ہونے والے کوکنگ آئل میں فری فیٹی ایسڈز (1.8٪) کی جانچ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹیسٹنگ آلات خریدنے کی ہدایت کی، جبکہ سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی فوری بحالی کا حکم دیا۔ انہوں نے سب رجسٹرار آفس میں پٹواریوں کے لیے دفتری شناختی کارڈ پہننا لازمی قرار دیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں شفافیت کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا۔

دورے کے دوران کمشنر فیصل آباد نے سابق ارکانِ اسمبلی چوہدری اسد الرحمن، چوہدری خالد جاوید ورائچ، تاجر برادری اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔

Post Bottom Ad Panel