Post Main Ad Panel
Read in English پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی سرکاری ملازم گرفتار: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی

پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی سرکاری ملازم گرفتار: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی

23 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع)

 

فیصل آباد: فیصل آباد پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے پیسے بٹورنے والے ایجنٹ (ٹاؤٹ) کو تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد عرفان پاسپورٹ آفس کے باہر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے رقوم وصول کر رہا تھا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری ملازم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری دفاتر کے گرد و نواح میں سرگرم جعلی ایجنٹوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel