فیصل آباد
سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کینال روڈ پر اوور سپیڈنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری
58
ویوز
فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے شہر کی اہم ترین شاہراہ کینال روڈ پر اوور سپیڈنگ (تیز رفتاری) کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق اور مؤثر قانونی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس آفیسرز جدید سپیڈ گنز کا استعمال کرتے ہوئے کینال روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں، بسوں اور موٹر سائیکلوں کی رفتار کی مسلسل چیکنگ کر رہے ہیں اور حدِ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف موقع پر ہی چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا اور تیز رفتاری کے باعث ہونے والے جان لیوا حادثات سے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے تمام ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کینال روڈ پر مقررہ حدِ رفتار کی پابندی کریں بصورتِ دیگر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔