Post Main Ad Panel
Read in English چک جھمرہ کے ایف آئی ڈی سی میں کیمیکل فیکٹری میں ہولناک آگ: دھوئیں سے 2 محنت کش بے ہوش

چک جھمرہ کے ایف آئی ڈی سی میں کیمیکل فیکٹری میں ہولناک آگ: دھوئیں سے 2 محنت کش بے ہوش

5 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) چک جھمرہ کے علاقے (FIDC) میں الرحمان کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں شدید دھوئیں سے دو محنت کش بے ہوش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں موجود زائلین کیمیکل کے ڈرموں میں شدید آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ دھوئیں سے متاثرہ 22 سالہ ارمان اور 35 سالہ عدیل کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیکٹری مالک کے مطابق آگ کیمیکل کے ڈرموں کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے شارت سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

Post Bottom Ad Panel