Post Main Ad Panel
Read in English غلط ای چالان پر اب دفتروں کے چکر ختم! پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا شہریوں کے لیے بڑا آن لائن ریلیف

غلط ای چالان پر اب دفتروں کے چکر ختم! پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا شہریوں کے لیے بڑا آن لائن ریلیف

1 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے شہریوں کی سہولت کے لیے غلط ای چالان کی آن لائن منسوخی اور ریویو کا نیا اور آسان نظام متعارف کروا دیا ہے، جس سے اب شہریوں کو دفاتر کے چکر کاٹنے سے نجات مل جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کو غلط ای چالان موصول ہوتا ہے تو وہ اب پریشان ہونے کے بجائے اتھارٹی کی ویب سائٹ (https://echallan.psca.gop.pk) پر لاگ اِن کر کے 'ریویو' (Review) سیکشن میں اپنی درخواست اور متعلقہ ثبوت جمع کروا سکتا ہے۔ درخواست موصول ہونے پر سیف سٹیز کی ٹیم معاملے کی جانچ پڑتال کرے گی اور چالان غلط ثابت ہونے کی صورت میں اسے 24 گھنٹوں کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اس آن لائن سہولت کا استعمال صرف واقعی اور حقیقی شکایات کی صورت میں ہی کریں۔

Post Bottom Ad Panel