ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ انسدادِ سموگ کمیٹی کا اجلاس — خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، بھٹہ سیل و مسمار
ٹوبہ ٹیک سنگھ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات بلاامتیاز جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انسدادِ سموگ کمیٹی کا اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) مجاہد عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ المحکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں انسدادِ سموگ کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ضلع بھر میں 65 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 11 بھٹوں کے خلاف یکساں قانونی کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ایک بھٹہ سیل اور 5 بھٹوں کو موقع پر مسمار کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 20 باربی کیو پوائنٹس کی تفتیش کے دوران 2 پوائنٹس سیل کیے گئے اور 13 مقامات پر سکشن ہڈ سسٹم کی تنصیب مکمل کروائی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگست کے بعد ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات (دھان کی باقیات) جلانے کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔