Post Main Ad Panel
Read in English جڑانوالہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: غفلت پر انکروچمنٹ انسپیکٹر میاں نوید عہدے سے ہٹا دیے گئے

جڑانوالہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: غفلت پر انکروچمنٹ انسپیکٹر میاں نوید عہدے سے ہٹا دیے گئے

27 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی زیرِ نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملے نے جڑانوالہ شہر کے ختمِ نبوت چوک میں تجاوزات کے خلاف ضلعی سطح کا آپریشن کیا۔

مہم کے دوران ناقص کارکردگی اور فرائض کی اداکاری میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکروچمنٹ انسپیکٹر میاں نوید کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ مہم کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے مرزا سجاد رفیق کو نیا انکروچمنٹ انسپیکٹر تعینات کر دیا۔

آپریشن کے دوران سرکاری گزرگاہوں، فٹ پاتھوں اور مین روڈ پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کا سامان موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا اور قانون شکنوں کو سخت انتباہ جاری کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق جڑانوالہ شہر کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں اب روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

 

Post Bottom Ad Panel