فیصل آباد
جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر رشوت لینے والا میونسپل کارپوریشن کا نائب قاصد اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار
33
ویوز
فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — اینٹی کرپشن فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ایک نائب قاصد کو خود کو جعلی بلڈنگ انسپکٹر ظاہر کر کے شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم اعجاز احمد نے خود کو بلڈنگ انسپکٹر ظاہر کر کے شہری محمد رزاق سے زیرِ تعمیر مکان کا نقشہ منظور کروانے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔
سرکل آفیسر راشد محمود نے مجسٹریٹ دفعہ 30 محسن سلیم کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کے دوران ملزم اعجاز احمد کو 25 ہزار روپے مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 56/2026 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔