Post Main Ad Panel
Read in English جڑانوالہ میں قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کا سخت ترین ایکشن: سرکاری اراضی اور تالاب پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج

جڑانوالہ میں قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کا سخت ترین ایکشن: سرکاری اراضی اور تالاب پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج

21 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے جڑانوالہ میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سرکاری تالاب اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی ہیں۔

انتظامیہ نے یہ سخت اقدام سرکاری املاک کو واگزار کرانے کے لیے اٹھایا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے واضح کیا ہے کہ سرکاری املاک پر قبضہ یا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اے سی جڑانوالہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے یا اسے نقصان پہنچانے سے گریز کریں تاکہ عوامی مفاد کے امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel