Post Main Ad Panel
Read in English اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے میونسپل کمیٹی پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے میونسپل کمیٹی پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

18 ویوز

جڑانوالہ / فیصل آباد (پریس ریلیز): اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پارک جڑانوالہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ درخت اور پودے ہماری آنے والی نسلوں کے ضامن اور ماحول کو خوشگوار و آلودگی سے پاک بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سبز، شاداب اور خوبصورت بنانا ہم سب کی مشترکہ قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائیں۔

Post Bottom Ad Panel