صرف 100 روپے سالانہ لیز پر 4 ایکڑ زرعی زمین ملے گی
نیشنل

صرف 100 روپے سالانہ لیز پر 4 ایکڑ زرعی زمین ملے گی

07 July 2026

 (ڈیجیٹل اطلاع) غریب کسانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ صرف 100 روپے سالانہ لیز پر 4 ایکڑ زرعی زمین حاصل کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کے تحت 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے غریب کسانوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں چار ایکڑ زرعی زمین 20 سال کے لیے صرف 100 روپے سالانہ لیز پر دی جا رہی ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ پنجاب بھر میں 30 ہزار بے زمین خاندانوں میں ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی تقسیم کی گئی جب کہ انہیں کاشت کے لیے صوبائی حکومت 2 لاکھ روپے امداد بھی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور معاشی ترقی کا کلیدی محرک ہے۔ صوبائی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔