Post Main Ad Panel
Read in English نہری پانی چوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ آبپاشی کا بڑا ایکشن، 2 ٹیمپرڈ موگھے فیلڈ میں ٹریس

نہری پانی چوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ آبپاشی کا بڑا ایکشن، 2 ٹیمپرڈ موگھے فیلڈ میں ٹریس

27 ویوز

تاندلیانوالہ / فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — حکومتِ پنجاب کی زیرو واٹر تھیفٹ پالیسی پر سخت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ آبپاشی نے تاندلیانوالہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او تاندلیانوالہ کینال سب ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تحصیلدار کے ساتھ ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں نہری پانی چوری میں ملوث نامزد ملزمان کی جلد گرفتاری، نئے مقدمات کے بروقت اندراج اور قانونی کارروائی میں تیزی لانے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ آبپاشی کے حکام نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تاندلیانوالہ ڈسٹری بیوٹری کا فیلڈ معائنہ کیا، جس کے دوران 2 ٹیمپرڈ آؤٹ لیٹس (موگھے) کی نشاندہی کر کے موقع پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اس مشترکہ آپریشن کا بنیادی مقصد نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور آخری چھور (ٹیل) کے کاشتکاروں تک پانی کی رسائی ممکن بنانا ہے۔

Post Bottom Ad Panel