Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ وویمن پولیس کا ایکشن: گھریلو ناچاقی پر خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسرالی گرفتار

تھانہ وویمن پولیس کا ایکشن: گھریلو ناچاقی پر خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسرالی گرفتار

63 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد کی ہدایت پر خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ وویمن پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سسرالیوں اور شوہر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی کی بناء پر نتاشہ نامی خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ وویمن عصمہ کنول نے فوری پولیس کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسلم، محمد شازل اور اللہ رکھی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے اس موقع پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ خواتین پر تشدد یا ان کے حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص خواتین کے تحفظ کے لیے فیصل آباد پولیس تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel