Post Main Ad Panel
Read in English پتنگ بازی سے منع کرنے پر بیوہ خاتون کے گھر مبینہ حملہ، ملزمان نے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پتنگ بازی سے منع کرنے پر بیوہ خاتون کے گھر مبینہ حملہ، ملزمان نے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

30 ویوز

فیصل آباد: 14 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے محمد آباد میں چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی کرنے سے منع کرنے پر مبینہ طور پر اوباش افراد نے ایک بیوہ خاتون کے گھر میں گھس کر حملہ کر دیا اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ متاثرہ خاتون نے پولیس پر تاخیر سے پہنچنے اور کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد آباد کی رہائشی بیوہ خاتون نے چند نوجوانوں کو اپنی چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی کرنے سے منع کیا تھا، جس پر ملزمان مبینہ طور پر طیش میں آ گئے اور گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ اور حملہ کرتے ہوئے خاتون کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دی گئی تاہم پولیس کافی تاخیر سے موقع پر پہنچی اور ملزمان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کیے بغیر مبینہ طور پر واپس لوٹ گئی۔ بیوہ خاتون نے سی پی او فیصل آباد اور اعلیٰ پولیس حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ و انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب واقعے کے حوالے سے پولیس کا باضابطہ مؤقف سامنے آنے پر خبر میں شامل کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel