Post Main Ad Panel
Read in English شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

20 ویوز

فیصل آباد: 15 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے خطرناک دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں اسلحہ کے زور پر رمضان نامی شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھینی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ افضال نے جدید ٹیکنیکل وسائل اور سائنسی طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا سراغ لگایا اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد اور احسان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم و مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں کے متعلق مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel