Post Main Ad Panel
Read in English برآمدگی کے دوران فائرنگ، زیادتی کیسز کے 2 زیرِ حراست ملزمان زخمی

برآمدگی کے دوران فائرنگ، زیادتی کیسز کے 2 زیرِ حراست ملزمان زخمی

13 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ رانا محمد سلیم کی زیرِ قیادت پولیس ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کر کے اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم ارسلان ولد طارق گجر اور ملزم عارف ولد محمد حنیف (سکنہ 263 رب) پہلے ہی پولیس کی حراست میں تھے۔ پولیس ٹیم جب دونوں ملزمان کو ثبوت اور دیگر برآمدگیوں کے لیے لے جا رہی تھی تو ڈجکوٹ اور روشن والا کی حدود میں ان کے دیگر مسلح ساتھیوں نے اچانک فائرنگ کر کے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

پولیس نے فوری جوابی حکمتِ عملی کے تحت دونوں زخمی ملزمان کو تحویل میں لے کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ موقع سے فرار ہونے والے مسلح ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Post Bottom Ad Panel