Post Main Ad Panel
Read in English آر پی او انعام الرحمن ملک کی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شرکت

آر پی او انعام الرحمن ملک کی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شرکت

22 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — خواتین کو ہراسانی سے روکنے پر تین بھائیوں پر مسلح حملے کے واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ملزمان علی رضا نامی شہری کی والدہ اور بہن کو باقاعدگی سے ہراساں کر رہے تھے، جس پر اہلخانہ کی جانب سے انہیں روکا گیا۔ اسی تنازع کی پاداش میں ملزمان نے فائرنگ کر کے اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر حسن، عامر، فرمان اور ارشاد کو زخمی کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا غازی افضل احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبداللہ اور امجد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Post Bottom Ad Panel