Post Main Ad Panel
Read in English معصوم بچے پر تشدد و قتل کے بعد تمام ادارے متحرک: ملزمان اور یتیم خانے کے مالک کے خلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج

معصوم بچے پر تشدد و قتل کے بعد تمام ادارے متحرک: ملزمان اور یتیم خانے کے مالک کے خلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج

65 ویوز

فیصل آباد : 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) معصوم کلی کے مسلے جانے کے المناک واقعہ کے بعد تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اور انتظامی ادارے مکمل طور پر متحرک ہو گئے ہیں، جبکہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم اور یتیم خانے کے مالک کے خلاف مجموعی طور پر 5 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم توقیر کے خلاف معصوم بچے کے قتل اور کم سن بچے کو ملازم رکھنے کی پاداش میں تھانہ ڈی ایچ اے میں 2 الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس حراست سے فرار ہونے پر ملزم کے خلاف تھانہ چیلہک میں تیسرا مقدمہ اور بہاولپور سی سی ڈی  میں پولیس مقابلے کے حوالے سے چوتھا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کم سن بچے کے استحصال اور اس سے جبری مشقت کروانے پر سخت قانونی ایکشن لیتے ہوئے یتیم خانے کے مالک شعیب کے خلاف تھانہ بی زیڈ یو میں چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت پانچواں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس اور متعلقہ انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ تمام درج شدہ مقدمات میں قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور تفتیش کے تمام مراحل میرٹ اور شفافیت پر مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ مظلوم خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel