فیصل آباد
ٹریفک ایڈوائزری: لاہور اور اسلام آباد جانے والے مسافر صرف کمال پور انٹرچینج کا استعمال کریں، ڈپٹی والا اور ساہیانوالہ انٹرچینجز بند
31
ویوز
فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک حکام نے فیصل آباد سے لاہور اور اسلام آباد کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کی طرف جانے والے مسافر صرف کمال پور انٹرچینج کا استعمال کریں، کیونکہ سکیورٹی اور انتظامی امور کے پیشِ نظر ڈپٹی والا اور ساہیانوالہ انٹرچینجز کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے اسی لحاظ سے اپنی روانگی کا وقت اور راستہ طے کریں