Post Main Ad Panel
Read in English بھوانہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر دکانداروں کا احتجاج: نڑوالا چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک

بھوانہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر دکانداروں کا احتجاج: نڑوالا چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک

30 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ریگل روڈ اور بھوانہ بازار میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارروائی کے دوران تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد دکانداروں نے نڑوالا چوک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق پیرا فورس اور انتظامیہ کی ٹیم ریگل روڈ اور بھوانہ بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی تھی کہ اس دوران دکانداروں اور پیرا فورس کے ملازمین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد دکانداروں کی بڑی تعداد نڑوالا چوک پر جمع ہو گئی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا دی، جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے تاکہ دکانداروں سے مذاکرات کر کے صورتحال کو کنٹرول اور سڑک کو بحال کرایا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel