Post Main Ad Panel
Read in English شہری کے گھر سے نقدی چوری کرنے والا 3 رکنی چور گینگ گرفتار

شہری کے گھر سے نقدی چوری کرنے والا 3 رکنی چور گینگ گرفتار

23 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں تھانہ رضا آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر میں نقد رقم چوری کرنے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے سعید نامی شہری کے گھر میں داخل ہو کر 22 ہزار روپے کی نقدی چوری کی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ رضا آباد محمد سفیان نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تینوں ملزمان نبیل، غلام غوث اور نعیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ مال کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ شہریوں کا مال چوری کرنے والے گینگز کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel