Post Main Ad Panel
Read in English لائلپور میوزیم فیصل آباد میں یومِ اقبال پر خصوصی ریلی، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت

لائلپور میوزیم فیصل آباد میں یومِ اقبال پر خصوصی ریلی، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت

1 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) لائلپور میوزیم فیصل آباد میں یومِ اقبال کے موقع پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں میوزیم کے افسران اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ خودی اور شاہین کی بلند پروازی کے پیغام کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں میوزیم فیلڈ آفیسر شہناز محمود نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو اپنی صلاحیتوں پر یقین، خودداری اور بلند حوصلگی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے شاہین کو ایک ایسی خوددار شخصیت کی علامت بنایا ہے جو مشکلات سے گھبرائے بغیر مسلسل جدوجہد کرتی ہے۔

شہناز محمود نے مزید کہا کہ لائلپور میوزیم کا مقصد تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ نئی نسل میں علمی اور قومی شعور کو فروغ دینا ہے۔ بچوں کو اقبال کے پیغام سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ علم، کردار اور محنت کے ذریعے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔

Post Bottom Ad Panel