Post Main Ad Panel
Read in English ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی سیوریج شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی ہدایت

ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی سیوریج شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی ہدایت

1 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے آپریشنز ڈائریکٹوریٹس کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیوریج سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے اور سیٹلڈ لائنوں کی فوری مرمت و بحالی کا حکم دیا ہے۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ہدایت کی کہ ڈسپوزل اسٹیشنز پر تبدیل کی جانے والی نئی مشینری کی انسٹالیشن کے عملی اقدامات جلد مکمل کیے جائیں تاکہ کیپسٹی میں اضافے کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن اور پنجاب واسا سمیت تمام پورٹلز پر درج ہونے والی شکایات کا بلا تاخیر ازالہ محکمہ کی کامیابی اور شہریوں کے اعتماد کی ضمانت ہے۔

ایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں سیٹلڈ سیوریج لائنوں کی مکمل بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی، جبکہ تمام آپریشنز افسران کو عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورت سے کام کرنے کی تاکید کی تاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے۔

Post Bottom Ad Panel