Post Main Ad Panel
Read in English ستھرا پنجاب پروگرام: ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس

ستھرا پنجاب پروگرام: ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس

31 ویوز

فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت "ستھرا پنجاب پروگرام" کی پیش رفت اور صفائی کے انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر کی تمام تحصیلوں، شہری مراکز اور دیہی علاقوں میں گندگی کے خاتمے اور ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام اور انتظامی افسران نے ڈپٹی کمشنر کو گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے، نالیوں کی صفائی اور افرادی قوت کی ڈیوٹیوں پر موجودگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا خود معائنہ کرنے اور زیرو ویسٹ کا ہدف یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق "ستھرا پنجاب پروگرام" کا مقصد عوام کو پاک، صاف اور صحتمند ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صفائی کی مہم کے دوران غفلت برتنے والے عملے یا افسران کے خلاف بلا امتیازی ایکشن لیا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel