Post Main Ad Panel
Read in English شہری عامر بشیر پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم ارمان گرفتار

شہری عامر بشیر پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم ارمان گرفتار

36 ویوز

فیصل آباد: 23 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ بلوچنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ارمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ دیرینہ رنجش کی بنا پر عامر بشیر نامی شہری پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارمان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel