Post Main Ad Panel
Read in English وزیر مملکت طلال چوہدری کی میاں فرخ اقبال کو پی ایچ ایم اے کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

وزیر مملکت طلال چوہدری کی میاں فرخ اقبال کو پی ایچ ایم اے کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

22 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشننارتھ زون کے چیئرمین منتخب ہونے پر میاں فرخ اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے ملکی ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق صنعتی شعبے کے مسائل حل کرنے، کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے اور برآمدی انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

طلال چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پی ایچ ایم اے کی قیادت کی وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام کروائیں گے تاکہ صنعتی مسائل براہِ راست پالیسی سازوں کے سامنے رکھے جا سکیں۔ انہوں نے پی ایچ ایم اے کے امور کی انجام دہی کے لیے اپنے دفتر کی سہولیات پیش کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

چیئرمین پی ایچ ایم اے میاں فرخ اقبال نے حوصلہ افزائی اور تعاون پر طلال چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت اور پی ایچ ایم اے کے درمیان قریبی رابطہ کاری سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل ہوں گے، جس سے قومی برآمدات اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel