Post Main Ad Panel
Read in English ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی کھلی کچہری: شہریوں کی درخواستوں پر فوری اقدامات کے احکامات

ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی کھلی کچہری: شہریوں کی درخواستوں پر فوری اقدامات کے احکامات

24 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عمران احمد ملک نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے درپیش مسائل اور درخواستوں کو بالمشافہ سنا۔

کھلی کچہری کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کی شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو فوری اور بلا تاخیر حل کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات اور ان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد پولیس شہریوں کی سہولت اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel