Post Main Ad Panel
Read in English ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی دفتر میں کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سنے

ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی دفتر میں کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سنے

27 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عمران احمد ملک نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کی درخواستیں اور درپیش مسائل تفصیلاً سنے۔

کھلی کچہری کے دوران پولیس کارروائیوں، مقدمات کے اندراج اور تفتیشی امور سے متعلق پیش کی جانے والی درخواستوں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو شکایات کا فوری اور شفاف ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے اور مقررہ وقت میں رپورٹ طلب کر لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات اور ان کے مسائل کو ایک ہی چھت تلے بلا تاخیر حل کرنا ہے۔

انہوں نے پولیس افسران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سائلین کی درخواستوں پر عملدرآمد، قانونی داد رسی اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے فیصل آباد پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel