Post Main Ad Panel
Read in English بے قابو کار نے فٹ پاتھ پر بیٹھی ماں اور معصوم بچے کو کچل دیا، 1 سالہ بچہ جاں بحق

بے قابو کار نے فٹ پاتھ پر بیٹھی ماں اور معصوم بچے کو کچل دیا، 1 سالہ بچہ جاں بحق

38 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ملت چوک کے قریب ایک تیز رفتار اور بے قابو کار سوار نے فٹ پاتھ پر بیٹھی ماں اور اس کے ایک سالہ بچے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق معصوم بچے کی متوقع ناگہانی موت پر ملزم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے اور ماں کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر بیمار ہے اور وہ فٹ پاتھ پر پنسلیں اور بسکٹ بیچ کر گھر کا نظام چلاتی ہیں۔ گزشتہ رات وہ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اپنے اکلوتے بیٹے کو دودھ پلا رہی تھیں کہ ایک مبینہ نشئی ڈرائیور نے گاڑی ان کے اوپر چڑھا دی۔

Post Bottom Ad Panel