Post Main Ad Panel
Read in English خوف و ہراس کی علامت 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے 8 ملزمان گرفتار

خوف و ہراس کی علامت 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے 8 ملزمان گرفتار

51 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے شہر میں ڈکیتی اور ہاؤس رابری کی وارداتوں میں ملوث اور شہریوں کے لیے خوف و ہراس کی علامت بننے والے 2 خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گینگز کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں رئیس، ارسلان، مزمل عرف جامو، عدیل، شرجیل اور دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقد رقم، مسروقہ سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں کے انکشاف اور مزید مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان خطرناک ڈکیت گینگز کی گرفتاری سے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سنگین جرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بلا امتیاز بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Post Bottom Ad Panel