Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ روشن والا پولیس کی بڑی کامیابی: مال مویشی چوری کی واردات ٹریس، 2 بھینسیں برآمد

تھانہ روشن والا پولیس کی بڑی کامیابی: مال مویشی چوری کی واردات ٹریس، 2 بھینسیں برآمد

10 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ روشن والا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب ہونے والی مال مویشی چوری کی واردات کو ٹریس کر کے 2 بھینسیں برآمد کر لیں اور بین الاضلاعی مال مویشی چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روشن والا رائے شاہد کھرل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں چک نمبر 249 رب بڑا بلوچ والا سے چوری ہونے والی دونوں بھینسیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملزم عدیل ولد حسین (قوم کھچڑ) کو چوری شدہ بھینسوں، نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والے ڈالے، ایک مشکوک کار، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل سمیت موقع سے حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او رائے شاہد کھرل کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی مبینہ طور پر تاندلیانوالہ، مانگٹانوالہ اور دیگر اضلاع سے مال مویشی چوری کرتے تھے اور بعد ازاں مختلف مویشی منڈیوں میں بیوپاری بن کر فروخت کر دیتے تھے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عوامی تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post Bottom Ad Panel