فیصل آباد
فیصل آباد: ایل پی جی کی گراں فروشی کے خلاف رکشہ ڈرائیورز کا ضلع کونسل چوک میں شدید احتجاج
30
ویوز
فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور گرانفروشی کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے ضلع کونسل چوک میں شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجی رکشہ ڈرائیوروں نے چوک کے وسط میں اپنے رکشے کھڑے کر کے ضلع کونسل چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 280 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 600 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ رکشہ ڈرائیورز نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ مقامی انتظامیہ ایل پی جی مافیا کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے۔