Post Main Ad Panel
Read in English معیاری تعلیم اور کردار سازی روشن مستقبل کی بنیاد ہیں: آر پی او انعام الرحمن ملک

معیاری تعلیم اور کردار سازی روشن مستقبل کی بنیاد ہیں: آر پی او انعام الرحمن ملک

26 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے پولیس لائنز میں واقع 'دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول' میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران آر پی او نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں جوائز اور اسناد تقسیم کیں، جبکہ سکول پرنسپل سمیرا الیاس نے آر پی او کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر انتظامیہ اور اساتذہ میں بھی تحائف تقسیم کیے گئے۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ معیاری تعلیم اور بہترین کردار سازی ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو روزمرہ معمولات میں ترجمے کے ساتھ تلاوتِ قرآن اور اخبارات کے مطالعے کی عادت ڈالنے کی تلقین کی تاکہ ان کی اخلاقی اور فکری تربیت ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی کامیابی صرف نصابی نمبروں میں نہیں بلکہ عاجزی، حسنِ اخلاق اور دوسروں کے احترام میں پوشیدہ ہے۔

Post Bottom Ad Panel