Post Main Ad Panel
Read in English حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی: اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں، مسائل سنے

حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی: اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں، مسائل سنے

21 ویوز

  فیصل آباد /جڑانوالہ: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی جانب سے عوام کو انصاف کی فراہمی اور ان کے روزمرہ کے مسائل کے حل کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں انفرادی اور اجتماعى طور پر آنے والے شہریوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کی درخواستوں و درپیش مسائل کو بالمشافہ سن کر موقع پر ہی حل کے لیے ضروری احکامات جاری کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت، ریلیف کی فراہمی اور ان کے درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کھلی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے شہریوں کو بلا تاخیر انصاف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel