Post Main Ad Panel
Read in English پنجاب میں ای چالان نادہندگان کے خلاف سخت عدالتی کارروائی کا آغاز، 10 روز میں عدم ادائیگی پر سمن جاری ہوں گے

پنجاب میں ای چالان نادہندگان کے خلاف سخت عدالتی کارروائی کا آغاز، 10 روز میں عدم ادائیگی پر سمن جاری ہوں گے

28 ویوز

لاہور: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — پنجاب بھر میں ای چالان کی رقم جمع نہ کروانے والے ٹریفک قوانین کے نادہندگان کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مقررہ 10 روز کے اندر ای چالان جمع نہ کروانے والے شہریوں کو عدالتی سمن بھجوائے جائیں گے، جبکہ اس کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مرحلے میں قانونی کارروائی اور گاڑیاں ضبط کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

عوام الناس کی سہولت اور عدالتی عمل میں معاونت کے لیے تمام کچہریوں میں ٹریفک وارڈنز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے تا کہ ای چالان سے متعلقہ امور کی فوری تصدیق و حل ممکن بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel