Post Main Ad Panel
Read in English جائیداد کے تنازع پر سگے چچاؤں پر سرِ عام تشدد اور دکان پر قبضہ: متاثرین کی آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل

جائیداد کے تنازع پر سگے چچاؤں پر سرِ عام تشدد اور دکان پر قبضہ: متاثرین کی آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل

24 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 208 رب میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجوں کا سگے چچاؤں پر سرِ عام تشدد کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 208 رب کے رہائشی ارشد اور محمد حسن (پسران طالب حسین) اپنی یتیم بھتیجیوں کی کفالت کر رہے ہیں۔ متاثرین کے مطابق ان کے بھتیجوں اشرف اور اسد (پسران افضل) نے اپنے والد افضل کے ہمراہ ان کی اور مرحوم بھائی دلبر کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی غرض سے دونوں چچاؤں کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرین کا الزام ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کی دکان پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور ان پر تشدد بھی کیا۔

متاثرہ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں پہلے سے درج ہے، تاہم ملزمان اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ضمانت پر ہیں اور پولیس کی جانب سے مؤثر ایکشن نہ لیے جانے کے باعث انہیں شدید خدشات لاحق ہیں۔

متاثرہ شہریوں ارشد اور محمد حسن نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) انعام الرحمن اور سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کر کے ان کی دکان و جائیداد واگزار کروائی جائے اور انہیں مکمل قانونی انصاف فراہم کیا جائے۔

Post Bottom Ad Panel