Post Main Ad Panel
Read in English بھائی کے ساتھ مل کر دوست کو قتل کرنے والا خطرناک اشتہاری گرفتار

بھائی کے ساتھ مل کر دوست کو قتل کرنے والا خطرناک اشتہاری گرفتار

59 ویوز

فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو سال قبل اپنے بھائی کے ساتھ مل کر دوست کو قتل کرنے والے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم پرویز نے 2 سال قبل اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ہی دوست عبد الغفار کو نشے کی عادت سے منع کرنے کی دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے جدید ٹیکنیکل وسائل اور سائنسی طریقہ کار کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے فرار اشتہاری ملزم پرویز کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی اور تفتیشی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں روپوش اشتہاری مجرمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel