Post Main Ad Panel
Read in English پی پی پی فیصل آباد کی قیادت کی اہم ملاقات: بلدیاتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی پی پی فیصل آباد کی قیادت کی اہم ملاقات: بلدیاتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

32 ویوز

فیصل آباد 20اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی ممبر فنانس و بلدیات کمیٹی اور سابق صدر پی پی پی فیصل آباد سٹی رانا مشتاق احمد خاں سے پی پی پی فیصل آباد سٹی کے نائب صدور آغا بلال اعجاز اور میاں بشارت نے ایک اہم سیاسی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فیصل آباد شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر رانا مشتاق احمد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے گراس روٹ لیول پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ کارکنوں سے رابطہ مضبوط بنائیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔نائب صدور آغا بلال اعجاز اور میاں بشارت نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی فیصل آباد میں بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی اور تمام وارڈز میں تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad Panel