Post Main Ad Panel
Read in English گرجا گھروں میں سنڈے سروس کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات: تمام چرچز پر اضافی نفری تعینات

گرجا گھروں میں سنڈے سروس کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات: تمام چرچز پر اضافی نفری تعینات

23 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے گرجا گھروں (چرچز) میں سنڈے سروس اور عبادات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

تمام اہم و حساس گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی چیکنگ اور انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر موجود نفری کو مکمل چوکس رکھا گیا ہے۔ عبادات کے لیے آنے والے شہریوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کڑی نگرانی اور چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے حقوق، جان و مال کے تحفظ اور ان کی مذہبی عبادات کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے فیصل آباد پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel