Post Main Ad Panel
Read in English ارشد ٹاؤن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ: سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو وقاص ہلاک

ارشد ٹاؤن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ: سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو وقاص ہلاک

24 ویوز

فیصل آباد: 10 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع)  تھانہ رضا آباد کے علاقے میں کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی ٹیم کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ اور 70 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ڈاکو مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی سی ڈی وسیم ریاض کی ہدایات پر انچارج سی سی ڈی لائل پور ڈویژن انسپکٹر حسن صدیق چیمہ اور انچارج سی سی ڈی اقبال ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ رضا آباد کی حدود میں واقع ٹیلاں والا قبرستان میں خطرناک ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی آمد پر وہاں موجود 3 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

تقریباً 15 منٹ تک جاری رہنے والے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی اندھارے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مائی ہیر دربار (ضلع جھنگ) کے رہائشی وقاص عرف "وقاصو ڈان" کے نام سے ہوئی ہے، جو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور فیصل آباد، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں ڈکیتی، چوری، راہزنی اور فیکٹریوں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی 70 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel