Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد پولیس کا قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ سول لائن کی حدود سے 9 جواری گرفتار

فیصل آباد پولیس کا قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ سول لائن کی حدود سے 9 جواری گرفتار

20 ویوز

فیصل آباد: 30 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے شہر میں جوئے کے اڈوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ سول لائن کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 9 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر عتیق الرحمان کو اطلاع ملی تھی کہ اسلام نگر کے علاقے میں خفیہ طور پر جوئے کا اڈا چلایا جا رہا ہے۔ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان تاش کے پتوں پر نقد رقم کی بازی لگا کر جوا کھیل رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریوں کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت حبیب، محمد شہباز، آصف ندیم، ساجد حسین، اور زاہد پرویز سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی 40 ہزار 200 روپے کی بھاری نقدی، تاش کے پتے اور دیگر متعلقہ سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم اور سماجی ناسوروں سے پاک کرنے کے لیے اس طرح کے کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہیں گے۔

Post Bottom Ad Panel