Post Main Ad Panel
Read in English کسان کے ٹیوب ویل سے سولر پلیٹس چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار: 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کی 13 سولر پلیٹس برآمد

کسان کے ٹیوب ویل سے سولر پلیٹس چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار: 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کی 13 سولر پلیٹس برآمد

18 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ ساندل بار پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کسان کے ٹیوب ویل سے سولر پلیٹس چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، ملزمان عرفان اور مجاہد نے وقار نامی کسان کے ٹیوب ویل سے سولر پلیٹس چوری کی تھیں۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساندل بار ثاقب ریاض نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عرفان اور مجاہد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی 13 چوری شدہ سولر پلیٹس برآمد کر لی ہیں، جبکہ مزید برآمدگی اور نیٹ ورک کی تفتیش جاری ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ معصوم شہریوں کے مال و اسباب کو نقصان پہنچانے اور چوری میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel