Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ نشاط آباد پولیس کی بڑی کارروائی، نامی گرامی منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

تھانہ نشاط آباد پولیس کی بڑی کارروائی، نامی گرامی منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

6 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں منشیات کے خاتمے کے لیے تھانہ نشاط آباد پولیس نے بڑی اور منظم کارروائی کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر منشیات کا دھندہ کرنے والے ملزم امتیاز عرف امتیازو کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد رانا ساجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمران گجر (ایس آئی) کے ساتھ مل کر یہ کارروائی انجام دی۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضہ سے 3 کلو 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جس کے دوران نیٹ ورک کے دیگر عناصر کی گرفتاری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel