Post Main Ad Panel
Read in English نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ: انوشہ ناصر کی شاندار بالنگ سے انوینسیبلز جبکہ نتالیہ پرویز کی دھواں دھار بیٹنگ سے سٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ: انوشہ ناصر کی شاندار بالنگ سے انوینسیبلز جبکہ نتالیہ پرویز کی دھواں دھار بیٹنگ سے سٹرائیکرز کی کامیابی

28 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026-27 کے سلسلے میں فیصل آباد کے دو مختلف گراؤنڈز پر کھیلے گئے میچز میں انوینسیبلز اور سٹرائیکرز نے بالترتیب کون کوئیرز اور چیلنجرز کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔

جواد کلب گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11ویں میچ میں انوینسیبلز نے کون  کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کون  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ نورین یعقوب 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انوینسیبلز کی لیفٹ آرم سپنر انوشہ ناصر نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 13 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انوینسیبلز نے گل فیروزہ کے 38 رنز کی بدولت 112 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شاندار بالنگ پر انوشہ ناصر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسری جانب، بوہڑانوالہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے 12ویں میچ میں سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 105 رنز بنائے۔ زیب النساء نیاز (2/10)، رامین شمیم (2/11) اور نیلم مشتاق (2/24) نے موثر بالنگ کی۔ جواب میں سٹرائیکرز نے نتالیہ پرویز کے ناقابلِ شکست 44 اور امیمہ سہیل کے ناٹ آؤٹ 26 رنز کی بدولت 106 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نتالیہ پرویز کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔

Post Bottom Ad Panel