Post Main Ad Panel
Read in English انکروچمنٹ انسپکٹر معطل، جنرل برانچ رپورٹ کرنے کے احکامات: ہاکرز کو ضبط شدہ جیکٹس اور سامان واپس کر دیا گیا

انکروچمنٹ انسپکٹر معطل، جنرل برانچ رپورٹ کرنے کے احکامات: ہاکرز کو ضبط شدہ جیکٹس اور سامان واپس کر دیا گیا

22 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ انکروچمنٹ انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے انکروچمنٹ انسپکٹر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اسے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے اور جنرل برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کارروائی کے دوران ہاکرز سے ضبط کی گئی جیکٹس اور دیگر سامان انہیں فوری طور پر واپس کر دیا گیا ہے۔ انتطامیہ کے مطابق ذمہ داری کا حتمی تعین کرنے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکروچمنٹ انسپکٹر کے اس عمل کی وجہ سے متاثرہ افراد کی جو دل آزاری اور تکلیف ہوئی، اس پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔ ترجمان نے اعادہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

Post Bottom Ad Panel