فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — جھنگ روڈ پر چک نمبر 74 ج ب ٹھیکری والا کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک جوان سال شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں 28 سالہ زوہیب ولد جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 50 سالہ مہناز بی بی زوجہ جاوید شدید زخمی ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فیلڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے زوہیب کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی پٹرولنگ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔