Post Main Ad Panel
Read in English گاڑی فروخت کرنے کے بہانے 71 لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم عبدالمجید گرفتار

گاڑی فروخت کرنے کے بہانے 71 لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم عبدالمجید گرفتار

28 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی فروخت کرنے کے بہانے شہری سے 71 لاکھ روپے ہتھیا نے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالمجید نے شہری شہاب الدین کو گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر 71 لاکھ روپے کی خطیر رقم ہتھیا لی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن ارسلان باری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel