Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: پٹرول کی قیمت پر 2 بھائیوں کو آگ لگانے والا ملزم حیدر علی گرفتار

فیصل آباد: پٹرول کی قیمت پر 2 بھائیوں کو آگ لگانے والا ملزم حیدر علی گرفتار

28 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں تھانہ چک جھمرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت کی رنجش پر دو بھائیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حیدر علی نے پٹرول کی قیمت پر ہونے والے لڑائی جھگڑے کی بنا پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دو بھائیوں ندیم قادر اور نعمان قادر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے دونوں شدید جھلس گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر رضوان شوکت نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel